پاکستان کی دو معروف نجی کمپنیوں کے درمیان 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 19 ارب 70 کروڑ روپے) کی اہم کاروباری ڈیل طے پا گئی ہے۔
اس معاہدے کے تحت لوٹے کیمیکل نے اینگرو پولیمر میں کمپنی کے 56.19 فیصد اکثریتی حصص 38 روپے 60 پیسے فی حصص کے حساب سے خرید لیے ہیں۔ اس فروخت کے ساتھ ہی اینگرو کارپوریشن 30 سال بعد کیمیکل سیکٹر کے بزنس سے مکمل طور پر باہر نکل گئی ہے۔
دونوں اداروں نے خط لکھ کر اس اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور شیئر ہولڈرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
فی الوقت اس تجارتی معاہدے کی حتمی تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں سے ضروری ریگولیٹری منظوریاں حاصل کی جا رہی ہیں۔