کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا

image

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کے ایک اہم کارندے کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گرد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ اس کے دیگر فرار ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US