امریکا ایران کشیدگی: خام تیل مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی مندی

image

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید فروخت کے دباؤ کی زد میں آگئی۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 947 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو جلد ہی 1700 سے زائد پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

اس شدید تلاطم کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 76 ہزار اور 1 لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں کھو بیٹھی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1766 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 74 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US