پمز اسپتال اسلام آباد سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، اسٹیتھوسکوپ اور جعلی مہر برآمد

image

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والے ایک نوجوان مظہر منظور مغل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم اسپتال کے وارڈ میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود تھا، جہاں اس کی مشکوک حرکات پر چیکنگ کی گئی تو اس کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے اسٹیتھوسکوپ اور میڈیکل آفیسر کی جعلی مہر بھی برآمد ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس گرفتاری نے اسپتال کی سیکیورٹی اور عملے کی تصدیق کے نظام پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US