کمپنی کا اصل مالک کون؟ نا بتانے والی ہزاروں کمپنیاں ایس ای سی پی کے ریڈار پر آ گئیں

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ شفافیت یقینی بنانے کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 ہزار 761 کمپنیوں کو حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت الٹی میٹ بینیفیشل اونر کی تفصیلات فارم 19 کے ذریعے جمع کرانا لازمی ہے۔ 25 فیصد یا اس سے زائد حصص یا ووٹنگ حقوق رکھنے والا یا کمپنی پر براہِ راست یا بالواسطہ مؤثر کنٹرول رکھنے والا شخص حتمی مالک تصور ہوتا ہے۔

متعلقہ کمپنیوں کو فارم 19 جمع کرانے کے لیے 30 روز کی مہلت دی گئی ہے جبکہ مقررہ مدت میں تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US