پاکستان کا تجارتی خسارہ، اگست میں 3 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

image

پاکستان کی بیرونی تجارت میں عدم توازن برقرار ہے، اگست میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 10 فیصد بڑھ کر 3 ارب 17 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پاکستان نے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات جبکہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں۔ جولائی کے مقابلے میں برآمدات اور درآمدات دونوں میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 5 ارب 46 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 12 ارب 58 کروڑ ڈالر رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US