پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تاہم منافع کے حصول کے باعث آخری گھنٹوں میں تیزی محدود ہوگئی۔

کاروبار کا آغاز 372 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی تاہم برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے سے 174,929 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US