انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی کے بعد اس کی قدر 279 روپے 15 پیسے پر آگئی ہے۔