اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 174,550 پر آ گیا

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ کاروبار کا آغاز 303 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، تاہم مارکیٹ جلد ہی مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس کی پونے دو لاکھ پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 380 پوائنٹس کمی کے بعد 174,550 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آج مارکیٹ میں دو سیشن ہوں گے اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ عالمی منڈیوں میں بھی مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US