مری کی یونین کونسل مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے دو ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈی پی او مری کے مطابق پولیس نے نالے سے بچے کی لاش نکال لی جبکہ واقعے کے بعد والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے پہلے ہی چھ بچے ہیں اور وہ مزید اولاد کی پرورش کی استطاعت نہیں رکھتی۔
پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔