اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، پہلے کاروباری سیشن کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کاروباری سیشن کا مثبت اختتام ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 268 پوائنٹس اضافے سے 175,198 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 414 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی تاہم پونے دو لاکھ پوائنٹس کی حد بحال رہی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران امریکا بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں دوسرا کاروباری سیشن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US