سرگودھا: تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

image

سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ مومن میں دوسری بیوی نے تیسری شادی کرنے پر سوئے ہوئے شوہر کے سر پر چارپائی کا پایا مار کر اسے قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق مقتول نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کررکھی تھی جبکہ ایک ہفتے قبل ہی اس نے تیسری شادی بھی کی، جس کے رنج میں دوسری بیوی نے یہ خوفناک قدم اٹھایا۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US