پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل

image

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔

پاکستان کے بندرگاہی نظام میں تجارت، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کیلیے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سرگرم عمل ہے۔

بندرگاہی ترقی کیلیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار کر کے جامع حکمتِ عملی وضع کی گئی ہے۔ اسی حکمتِ عملی کے تحت یکساں پورٹ ٹیرف نظام نافذ کیا گیا، جس سے بندرگاہی سرگرمیوں میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملا ہے۔ کراچی پورٹس پر جدید کارگو مینجمنٹ سسٹم متعارف کر کے گنجائش بڑھانے اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نافذ کیے جانے سے کارگو کلیئرنس کا وقت 53 گھنٹے سے کم ہو کر 18 گھنٹے رہ گیا ہے۔ فیس لیس کسٹمز نظام کے ذریعے اسیسمنٹ افسران کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ کسٹمز، بینکوں اور پورٹ آپریٹرز کو مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کر کے کاروباری عمل کو تیز اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن، جدید کسٹمز نظام اور بندرگاہی اصلاحات سے کارگو ہینڈلنگ، تجارتی سہولت کاری اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بندرگاہی نظام پاکستان کو عالمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US