پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہفتہ مندی کے نام رہا، 256 ارب روپے ڈوب گئے

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایران امریکا کشیدگی، تجارتی خسارے اور رزلٹ سیزن کے اختتام نے مارکیٹ پر دباؤ رکھا، تاہم موڈیز ریٹنگ میں بہتری، یورو بانڈز کے کامیاب اجرا اور ریفائنریز معاہدے نے بڑی گراوٹ سے بچائے رکھا۔

ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 256 ارب 17 کروڑ روپے ڈوب گئے، جبکہ 100 انڈیکس 2368 پوائنٹس کمی سے 175,329 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 178,139 اور کم ترین سطح 174,515 پوائنٹس رہی۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US