کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار شہید

image

کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل پر گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار اویس تنولی نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل اہلکار کی شہادت کے بعد اب ان کی نمازِ جنازہ کا وقت اور طریقہ کار اہل خانہ سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US