ایس ای سی پی نے پاکستان کی بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دے دی۔ ایس ای سی پی کے مطابق بزنس انٹری کیٹیگری میں پاکستان 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر ہے، جبکہ اس کا اسکور 86.64 ہے۔
ایس ای سی پی، ایف بی آر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور ڈیجیٹل رابطہ کاری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ کمپنی رجسٹریشن، ماحولیاتی اجازت ناموں اور ایس ایم ایز و خواتین کاروباری افراد کے لیے معاونتی پروگراموں سے متعلق معلومات بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے شفافیت اور معلومات تک رسائی بہتر ہوگی جبکہ پاکستان کی بزنس ریڈی کارکردگی اور رینکنگ میں مزید بہتری کی توقع ہے۔