پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تمام دن کی مندی کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام شدید مندی کے ساتھ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 1693 پوائنٹس کمی سے 173,636 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد منفی زون میں چلی گئی اور 175 ہزار اور 174 ہزار پوائنٹس کی سطحیں بھی گنوا بیٹھی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے۔ بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور انرجی کمپنیوں کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US