سینیٹ کمیٹی کا دورہ اسٹیل ملز: اسٹیک ہولڈرز کا 800 ارب کے مبینہ نقصان کی تحقیقات کا مطالبہ

image

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل ملز کراچی کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر پاکستان اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈرز گروپ نے کمیٹی کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو پہنچنے والے 800 ارب روپے کے مبینہ نقصان کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور 2006 سے 2026 تک ادارے کے خسارے کی اصل وجوہات کو سامنے لایا جائے۔

اس کے علاوہ اسٹیل ملز کی 6,800 ایکڑ اراضی سے متعلق تمام امور اور معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

اسٹیک ہولڈرز گروپ نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے دوبارہ فعال بنانے کے لیے ایک پیشہ ور اور باصلاحیت بورڈ اور انتظامیہ مقرر کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US