پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت لیاری ایکسپریس وے پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ کار سے 212 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فرید خان کے مطابق برآمد کی گئی چرس کی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے آنے والی ایک کار کے ذریعے چرس کراچی منتقل کی جارہی ہے، جو کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جانی تھی، مذکورہ اطلاع کے بعد نگرانی سخت کر کے لیاری ایکسپریس وے سے کار پکڑ لی۔