اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈریڈ انڈیکس 171,503 پوائنٹس پر آگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی فروخت کا دباؤ برقرار ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے کھلا، بعد ازاں 440 پوائنٹس گر کر 171,503 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں اور بڑی حد تک سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US