پیٹرول کی قیمت میں 3.40 روپے، ڈیزل میں 6.72 روپے اضافہ

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US