بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر جھگڑا، بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق، ایک شخص زخمی

image

فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک 271 ر ب میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خالد محمود موقع پر ہی جاں بحق جبکہ احسان زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ملزم محمد احمد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US