تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز شدید مندی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 171 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1599 پوائنٹس کی کمی سے 170,343 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ چار کاروباری دنوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ تقریباً 4 ہزار پوائنٹس کھو چکی ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں اور امریکا ایران جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں اور شیئرز فروخت کرکے سائیڈ لائن ہورہے ہیں۔