پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز کاروبار کا منفی اختتام

image

تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے کاروباری روز بھی شدید مندی رہی۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 3500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، جبکہ مارکیٹ نے 171 ہزار، 170 ہزار اور 169 ہزار پوائنٹس کی تین اہم حدیں بھی گنوا دیں۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کی کمی سے 168,865 پوائنٹس پر بند ہوا۔ چار کاروباری دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر 6500 سے زائد پوائنٹس نیچے آچکی ہے۔

بینکس، انرجی، فرٹیلائزرز، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں شدید فروخت کا دباؤ رہا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ایران امریکا جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کار شیئرز فروخت کرکے سائیڈ لائن ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US