انٹر بینک مارکیٹ میں روپیہ مضبوط رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 277 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ بڑھ کر 279 روپے 8 پیسے پر پہنچ گیا۔