پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 2215 پوائنٹس گر کر 166,649 پوائنٹس پر آگیا۔
کاروبار کے آغاز میں بھی انڈیکس 1116 پوائنٹس نیچے گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر مارکیٹ نے 168,000 اور 167,000 پوائنٹس کی دو اہم حدیں بھی گنوا دیں۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کو مندی کی بڑی وجوہات میں شمار کیا جا رہا ہے۔