پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں سوا ارب ڈالر کا اضافہ

image

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں سوا ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 18 ارب 33 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 39 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ حکومت کو ملنے والے کمرشل قرضے بتائی گئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں، اس سے قبل 2021 میں یہ ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US