اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 167000 پوائنٹس کی حد گر کر بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 1116 پوائنٹس نیچے آیا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مندی 2700 سے زائد پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تقریباً 1600 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، تاہم ہنڈریڈ انڈیکس 1150 پوائنٹس کمی سے 167,715 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US