پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے سیشن کے دوران شاندار ریکوری دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ منفی سے مثبت زون میں آگئی۔
دوسرے سیشن کے آغاز پر 2700 پوائنٹس سے زائد کی مندی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے سے 169,490 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ میں 167,000، 168,000 اور 169,000 پوائنٹس کی تین اہم حدیں بھی بحال ہوگئیں۔ صبح کے سیشن میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث شدید مندی دیکھی گئی تھی۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ 1116 پوائنٹس نیچے گئی جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مندی 2700 سے زائد پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ بروکرز کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں ریکوری آئی۔