اسٹاک مارکیٹ میں چار روزہ مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا، کاروبار کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار روزہ مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا اور کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ مندی کی بڑی لہر کے بعد مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 1116 پوائنٹس نیچے گیا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مندی 2723 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ بعد ازاں مارکیٹ میں 1900 پوائنٹس کی بڑی ریکوری ہوئی اور 167،000، 168،000، 169،000 اور 170،000 پوائنٹس کی چار اہم حدیں بحال ہوگئیں۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1646 پوائنٹس اضافے کے بعد 170،511 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری آئی۔

آج آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، فرٹیلائزر، انرجی اور بینکنگ شعبے کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US