کراچی کی انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ دونوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد وہ 279 روپے 05 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔