اسلام آباد: بھاری تاوان کے لیے اغوا کیا گیا غیرملکی بازیاب، 9 ملزمان گرفتار

image

اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر G-8 سے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے غیر ملکی شہری کو باحفاظت بازیاب کرا کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق مسلح افراد نے غیر ملکی شہری کو 1 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، جس پر پولیس ٹیموں نے جدید اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے مغوی کی محفوظ بازیابی ممکن بنائی۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ واقعے میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US