مشرق وسطیٰ میں جنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں پہلے 682 پوائنٹس کی کمی ہوئی، تاہم مندی میں شدت آنے کے بعد انڈیکس 1781 پوائنٹس گر کر 168,730 پوائنٹس پر آ گیا۔
شدید مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 170,000 اور 169,000 پوائنٹس کی دو اہم حدیں بھی گنوا دیں۔