مشرق وسطیٰ میں جنگ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی جبکہ شرح سود بڑھنے کے خدشات نے بھی سرمایہ کاروں کو دباؤ میں رکھا۔
کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 3 ہزار 70 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ پورا دن فروخت کے دباؤ میں رہی۔
کاروبار کا آغاز 682 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 541 پوائنٹس گر کر 167 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ نے 170 ہزار، 169 ہزار اور 168 ہزار پوائنٹس کی تین اہم حدیں گنوا دیں۔
سیمنٹ، انرجی، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔