آئی ایم ایف سے معاشی جائزہ مذاکرات سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔