جولائی اور اگست میں امریکی تجارتی خسارہ 48 کروڑ ڈالر، پاکستانی برآمدات میں 10.46 فیصد اضافہ

image

جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق اس عرصے میں پاکستان نے امریکا کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کیں، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ امریکا سے 69 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جس میں 144 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسی عرصے کے دوران امریکا کو پاکستان کے ساتھ 48 کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل مالی سال 26-2025 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا تھا، جس میں پاکستان کی برآمدات 5 ارب 91 کروڑ ڈالر اور امریکا سے درآمدات 3 ارب 32 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US