پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس میں ابتدائی طور پر 1330 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں اضافہ نہ ہونے کے فیصلے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کاروبار شروع ہوتے ہی 168 ہزار اور 169 ہزار پوائنٹس کی دو حدیں بحال ہوگئیں۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی مزید بڑھ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے سے 169,988 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔