کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دورانِ ڈکیتی جاں بحق ہونے والے 14 سالہ نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاجی دھرنا نویں روز بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول روشم حسین کے والد اور مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری تک نوجوان کی تدفین سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث مقتول کی میت سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔ مقتول روشم حسین اپنی 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
اس صورتحال میں مقامی سیاسی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جمیعت علماء اسلام، اور عوامی نیشنل پارٹی نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری اور میت کی تدفین تک احتجاجی دھرنے میں شرکت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مرحوم کی تدفین کا عمل مکمل کیا جانا چاہیے۔