پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کا اختتام بھی مثبت انداز میں ہوا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 1330 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں اضافہ نہ ہونے کے فیصلے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ تیزی کے باعث 168 ہزار اور 169 ہزار پوائنٹس کی حدیں بھی بحال ہوگئیں۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1422 پوائنٹس اضافے سے 169,392 پوائنٹس پر بند ہوا۔