کراچی میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے اور انٹر بینک و اوپن کرنسی مارکیٹ دونوں جگہ ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد وہ 279 روپے 2 پیسے پر آگیا۔