اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 717 پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد آج دوبارہ فروخت کا دباؤ برقرار ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 240 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ بعد ازاں مندی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انڈیکس 717 پوائنٹس گر کر 168 ہزار 675 پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور 169 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی اور عالمی تیل بحران کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہوئے سائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US