کاٹی میں کرائم مانیٹرنگ اینڈ ٹاسک فورس سیل قائم، آئی جی سندھ نے افتتاح کردیا

image

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں قائم "کرائم مانیٹرنگ اینڈ ٹاسک فورس سیل" کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں صدر کاٹی اکرم راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدور زاہد حمید اور سید طلحہ علی، سابق صدور شیخ عمر ریحان، مسعود نقی، سید فرخ اظہر، جنید نقی، اہتشام الدین سمیت کاٹی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کاٹی اکرم راجپوت نے آئی جی سندھ کی کاٹی آمد پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کی آمد تاجر برادری اور پولیس کے درمیان مضبوط رابطے کی عکاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سیل کا قیام پولیس اور صنعتی و تجارتی برادری کے باہمی تعاون سے جرائم کے خاتمے کی جانب اہم اقدام ہے، جس سے صنعتی علاقوں میں سیکیورٹی بہتر ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول میسر آئے گا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا تحفظ اور صنعتی علاقوں میں امن و امان کا قیام سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی نشاندہی، نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے جدید طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بدولت شہر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US