ملکی صنعتی شعبے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2026 میں ملک کی بڑی صنعتوں (LSM) کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق، جون 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کے بعد جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر 9.5 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ٹوبیکو، فرنیچر، ملبوسات اور پیپر اینڈ بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق ٹوبیکو کی پیداوار میں 83 فیصد، فرنیچر کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 88 فیصد، ملبوسات میں 44 فیصد جبکہ پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 27.5 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آٹو موبائیل 57 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماہانہ 40 فیصد اضافہ ہوا۔