پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ: اگست 2026 میں نمایاں کمی، ترسیلاتِ زر اور برآمدات نے سہارا دے دیا

image

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا۔

تاہم، ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے گزشتہ ماہ جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جبکہ گزشتہ سال اگست 2025 میں یہ خسارہ 32 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست 2026) کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیاد پر 70 فیصد کمی آئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافے اور برآمدات میں بہتری کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے میں مدد ملی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US