پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 750 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد تیزی مزید بڑھ گئی اور انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس اوپر چلا گیا۔

تیزی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 169 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔ہنڈریڈ انڈیکس 1124 پوائنٹس اضافے سے 169,146 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US