پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کاروبار کا آغاز 750 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس نے 169 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال کرلی اور 1410 پوائنٹس اضافے سے 169,432 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اچھی معاشی خبروں اور جنگ رکوانے کی کوششوں کے باعث مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔