پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا ہنڈریڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 169043 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کا آغاز 750 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اچھی معاشی خبروں اور خطے میں جنگ رکنے کی امید کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس سے کاروبار کے اختتام تک مثبت رجحان برقرار رہا۔