کاروباری ہفتے کا آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 356 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی بعد ازاں تیزی بڑھ کر 666 پوائنٹس ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 169,709 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں دو کاروباری سیشن ہوں گے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ریکوری آ سکتی ہے۔