پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

image

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 ستمبر 2026 کو ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26.79 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 21.39 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی مجموعی ذخائر میں 3.075 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ یورو بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی بڑھ کر 5.40 ارب ڈالر ہوگئے۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے آنے والے دنوں میں روپے کی قدر کو استحکام ملنے میں مدد مل سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US