کاروباری ہفتے کا آخری روز، اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 1822 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 170,865 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 170 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔

بروکرز کے مطابق جنگ جلد ختم ہونے کی امید اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US